بابا ینگ ملنگ
بابا ینگ ملنگ بڑے ہی ہمدرد اور سمجھ دار بندے ہیں جو کہ جوانوں کے تمام مسائل پوری توجہ سے سنتے اور بڑے ہی عقلمندانہ مشوروں سے نواز کر مشکلوں کو آسان کر تے ہیں۔ آج کل ان کا دربار بڑی سڑک سے زرا پرے، مٹی کے اونچے سے سبز تودے کے پیچھے بنے صاف پانی کے ایک گہرے اور وسیع جھوہڑ کے کنارے موجود گھاس دار میدان میں لگا کرتا ہے۔ جہاں بابا کے پندرہ سے چالیس سال تک دسیوں مرید دن کے کسی نہ کسی حصے میں حاضری ضرور لگوا کر، بابا سے ملنے کا شرف حاصل رکتے، اپنے مسائل بیان کرتے، مشورہ لیتے اور نجات پاتے ہیں۔
جیسا کہ ہماری معلومات کی فراونی کی وجہ سے آپ جان ہی چکے ہوں گے کہ ہم بھی بابا کے خاص عقیدت مندوں میں شامل ہیں اور ان کے مشوروں کو اپنے دل اور ڈائری میں بطور خاص من و عن تحریر فرماتے ہیں اور آج آپ کو موقعہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، گپ شپ کے اس سیکشن میں بابا کی تعلیمات سے روشناس کرواتے ہیں۔ اور آپ کو ایک موقعہ دیتے کہ ہیں آپ بابا کی عظیم ریسرچ اپنی سنجیدہ رائے جمع کروانے کی اس وعدہ کے ساتھ کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ کہ آپ کی رائے کو انتہائی سنجیدگی سے سنا جائے گا۔ اور انتہائی غیر سنجیدگی سے اس پر سر بھی دھنا جائے گا۔
تو تیار ہو جائیں باباینگ ملنگ کے ایسے نادر ونایاب نسخوں سے سامنا کرنے کے لیے جن کو پڑھتے ہی آپ مجھے ڈھیروں پوائنٹ سے نوازنے والے ہیں جن میں پچھلے کافی عرصے سے کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ اور آپائیں ڈھیروں کونسے دینے والی ہیں جو پہلے ہی اوور لوڈ ہو رہے ہیں۔
تو جی تیار ہو جائیے کیوں کہ اب بابا جی کے اپنے الفاظ میں ان کے نادر و نایاب نسخوں کا تعارف یہ رہا۔
میں آج جو نسخہ ہائے قیامت آپ کو بتانے جا رہا ہوں اس نسخے کو پانے کے لیے میں نے مسلسل چالیس راتوں تک مرالہ جھیل کے کنارے بیٹھ کر بھنی ہوئی مچھلی تناول کی تب جا کر فطرت کے اس پہلو کے غرض و غایت سے پردے ہٹے۔ جو آپ کو آج بتانے جا رہا ہوں۔ تو دل تھام لیجیے اور اگر آس پاس کوئی خاتون موجود ہے تو اپنی ناک میں انگلی ڈالیں یا اپنے بالوں سے جوئیں نکال کر اس کی طرف اچھالیں یا کوئی اور ایسی حرکت کر یں جس سے وہ عورت بھاگ جائے تاکہ یہ ’’راز خاص‘‘ اس کے پہنچ سے دور رہ سکتے۔
تو نسخہ کچھ یوں ہے کہ اگر آپ کے گھر ممیں دو خواتین ’’ساس‘‘ اور ’’بیوی‘‘ کے عہدوں پر فائز ہو کر سلطنت ’’بیٹا/شوہر ‘‘ پر قبضے کی جنگ میں مصروف عمل ہیں جس کا رزلٹ بیچارے ’’شوہر/بیٹے ‘‘ کے سر درد کی صورت نکلتا ہے۔ تو آزمائیے بابا ینگ ملنگ کا مزکورہ بالا شدید محنت سے حاصل کردہ مندرجہ زیل نسخہ اور اس مشکل سے نجات پا جائیں۔
’’تو کرنا یہ ہو گا کہ ’’ شوہر‘‘ ایک درمیانے سائز کا خوبصورت سا ایک صندوق خریدے، اس میں تین چار بھاری بھاری اینٹین چاروں طرف سے اخبار میں لپیٹ کر رکھ لے۔ پھر اس بکس کو کوئی مضبوط سا تالا لگا کر اپنے کمرے میں ایسی جگہ پر رکھ دے جہاں پر اس کی ’’بیوی‘‘ کی دن میں کئی بار نظر پڑتی ہو۔ اور بیوی کے یہ پوچھنے پر کہ یہ صندوق کہاں سے آیا۔ ’’شوہر‘‘ یہ جواب دے کہ یہ میرے زاتی استعمال کی پرانی اشیاء کا صندق ہے۔
پھر کرنا یہ ہے کہ ہر جمعرات کو اس صندوق کو کھول کر اس میں اخبار کا ایک ٹکرا روزانہ رکھنا ہے مگر اس بات کی مکمل احتیاط کرنی ہے کہ کوئی بھی آپ کو یہ عمل سر انجام دیتے ہوئے دیکھ نہ سکے۔
یقیناً ایک مہینے کے اندر ہی اندر اس نسخہ کی جادوائی تاثیر سے آپ کے گھر میں موجود ’’بیوی‘‘ اور ’’ساس‘‘ نہ صرف صلح بلکہ دوستی بھی ہو جائے گی۔اور آپ کا راوی پھر سے چین ہی چین لکھنا شروع کر دے گا۔‘‘
تو ہاں دوستوں کیسا لگا آپ کو ہمارے بابا ینگ ملنگ کا یہ خصوصی نسخہ۔ اپنی اپنی رائے شئیر کریں، اور اگر بابا کی اس قدر قابلیت دیکھ کر ان کے مرید بننے کے خواہش مند ہیں تو ہم آپ کا بابا سے خصوصی رابطہ کروا سکتے ہیں۔
آپ کی رائے کا منتظر
بابا کا مرید خاص
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment