Sunday, June 26, 2011

مسلمان ہی ٹارگٹ کیوں؟؟؟

مسلمان ہی ٹارگٹ کیوں؟؟؟
دنیا کے ہر مذہب کی تاریخ کو اگر دیکھا جائے تو ایک چیز جس کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ وہ چیز ہے ’’غیرت‘‘۔ یہاں تک کے ہندوازم کی سب سے زیادہ مذہبی مانی جانے والیں کتابیں پوران، مہا بھارت اور رامائن کا بنیادی تعلیمی پہلو غیرت ہی ہے۔ مہا بھارت کے مطابق تاریخ انسانی کی سب سے بڑی جنگ جس میں آسمان سے خود دیوتاؤں نےنازل ہو کر حصہ لیا وہ بھی غیرت کی ہی جنگ تھی۔ اور رامائن میں ہندو ازم کے دیوتا وشنو کا اوتار رام اور اس کا بھائی لکشمن اپنی عزت کو بچانے کی خاطر بڑی طویل جدو جہد کرتے ہیں۔ یعنی ہندوازم میں ’’غیرت‘‘ کی اہمیت واضع ہے۔ اور موجودہ ہندوستان میں ہر سال مختلف مذاہب کی ہزاروں عورتوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے۔ جن میں سب سے زیادہ تعداد ہندو اور پھر سکھ عورتوں کی ہوتی ہے۔
یورپ اور امریکہ میں ہرچو تھی عورت کو بے وفائی یا ارگومنٹ کی وجہ سے اپنے شوہر یا بوائے فرینڈ کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے(وائس آف امریکہ۔جیو نیوز)جن میں بعض اوقات عورتیں مر بھی جاتی ہیں۔
دنیا میں یہ سب ہوتا ہے اور اس کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو کہ اس مسئلہ کا حق ہے۔ لیکن اگر کہیں کسی مسلمان ملک میں ایسا کوئی ایک آدھ کیس نظر آ جائے تو تمام کافر ملک مسلمانوں کے خلاف اکٹھے ہو کر ایک میڈیا مہم چلا دیتے ہیں۔
کہیں مسلمانوں کے مظلام کے پمفلٹ چھپوائے جاتے ہیں۔ کہیں اسکولوں میں بچوں کو من گھڑت قصے سنائے جاتے ہیں۔ نیوز چینلز پر ٹاک شو کیے جاتے ہیں۔ اور مسلمانوں کے عورتوں پر مظالم کی فلمیں بنائی جاتی ہے۔اور اس میں پوچھا جاتا ہے کہ ‘‘اپنی لڑکی کو تم نے مار دیا۔ بتاؤ تمہاری غیرت کہاں ہے‘‘ میرا اس سے یہ سوال ہے کہ جب تم عورت پر ہاتھ اٹھاتے ہو تو تمہاری غیرت کہاں جا سوتی ہے؟؟؟ کیا تمہیں تمہارا مذہب یہ سکھاتا ہے کہ عورت پر ہاتھ اٹھاؤ۔اور اس کو مار دو۔یا یہ تمہاری گند زہنی کا نتیجہ ہے۔

No comments:

Post a Comment