Sunday, June 26, 2011

مشکل راہ کا انجام دشوار ہوجاتا ہے

مشکل راہ کا انجام دشوار ہوجاتا ہے
جب کوئی سچا بے اعتبار ہو جاتا ہے

نئے عنوان پر جرح خوب ہوتی ہے
سب حاصل محنت بیکار ہو جاتا ہے

ریل کے انجن کو دجال بنا دیتے ہیں
دیوانہ ابو موسیٰ* زیر تلوار ہو جاتا ہے

ہمیں معلوم نہیں تو سب جھوٹ ہے
سچ جاننے سے پہلے انکار ہو جاتا ہے

ایسی چال چلتے ہیں مال مفت آتا رہے
ان کا منکر یہاں مکار ہو جاتا ہے

تیری سوچوں کا کوئی علاج نہیں سحر
طبیب بن کے آتا ہے بیمار ہو جاتا ہے
(سحر آزاد)


* ابو موسیٰ وہ شخص تھا۔ جس نے امام مسجد کے روپ میں عیسائی راہبوں کا مسلمانوں کو بہکانے کا منصوبہ سن کر سلطان صلاح الدین ایوبی کو اطلاع دی تھی اور سب نے اس کا مزاح اڑایا تھا۔ حوالے کے لیے دیکھیے۔ سلطان صلاح الدین ایوبی

No comments:

Post a Comment